داعش نے اسلام کو بدنام کیا ہے، اس دہشت گرد گروہ کا فی الفور خاتمہ ضروری ہے‘پیر سید معصوم حسین نقوی

بدھ 25 مارچ 2015 18:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء ) جمعیت علماپاکستان (نیازی) کے سربراہ پیرسیدمعصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ داعش نے اسلام کو بدنام کیا ہے، اس دہشت گرد گروہ کا فی الفور خاتمہ ضروری ہے، کیونکہ امن کی دشمن شدت پسندتنظمیں انسانیت اور اسلام کی بھی دشمن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء و مشائخ کے مختلف وفود سے ملاقاتیں کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ طالبان اورداعش جیسی تنظیموں کے باعث مسلمانوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ دہشت گردی کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں، اسلام پیا رو محبت کا درس دیتا ہے۔ جو لوگ اسلام کو بارود کے ذریعے پھیلانا چاہتے ہیں۔ وہ گمراہ اور جہنمی ہیں۔جے یو پی کے سربراہ نے کہا ایسے سازشی عناصرکے خلاف جہو جہد کر نا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ طالبان اور داعش نے مخالفین کے گلے کاٹ کر اپنا تعلق شمر سے ظاہر کردیاکہ یہ یزیدی فوج کا موجودہ چہرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں