محکمہ زکوة و عشر کو آئی ٹی کی مدد سے جدید خطوط پر استوار کر دیا گیا،مستحقین زکوة کا تمام ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کر دیا،ہیلپ لائن قائم،
نئے طریقہ کار کے مطابق مستحقین امدادی رقم ایزی پیسہ کے ذریعے منٹوں میں حاصل کر سکیں گے،محکمہ میں ڈیجیٹل ڈیش بورڈ قائم کر دیا ،زکوة کی تقسیم کے عمل کی آن لائن مانیٹرنگ ہو سکے گی‘ صوبائی وزیر زکوة ملک ندیم کامران کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو
بدھ 25 مارچ 2015 19:03
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)صوبائی وزیر زکوٰة و عشر ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ مستحقین زکوٰة کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے اور تمام مستحقین کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے جس سے مستحق اور غیر مستحق افراد کی نشاندہی ممکن ہوسکے گی۔انہوں نے یہ بات یہاں اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر سیکرٹری زکوٰة و عشر حبیب الرحمن گیلانی اور ایڈمنسٹریٹر زکوة محمد یوسف بٹ بھی موجود ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اصل مستحق کی تصدیق کیلئے ان کے محکمہ کے پاس موجود ریکارڈ کا نادرا کے ریکارڈ سے موازنہ کیا جا رہا ہے اور اب کسی بھی مستحق کو اس کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کے ذریعے چند منٹوں میں تلاش کرنا ممکن ہوسکے گا۔(جاری ہے)
ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ محکمہ زکوٰة و عشر نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے محکمہ کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے نیا طریقہ کار وضع کر دیا ہے جس کے تحت مستحقین کو ایزی پیسہ کے ذریعے زکوٰة کی رقم فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایاکہ نئے طریقہ کار سے قبل زکوٰةاور دیگر امدادی رقوم کا اجراء بذریعہ کراسڈ چیک کے ذریعے کیا جاتا تھا اور اس سلسلہ میں مستحقین کی طرف سے رقم نہ ملنے یا دیر سے ملنے کی بہت شکایات تھیں جبکہ اب ان شکایات کا ازالہ کر دیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے طریقہ کار کے باعث مستحقین زکوٰة فنڈ کی رقم منٹوں میں حاصل کرسکیں گے اور فیلڈسٹاف پر کام کا بوجھ بھی خاطرخواہ کم ہوا ہے کیونکہ پرانے طریقہ کار کے تحت انہیں ہر تین ماہ بعد 5لاکھ چیک تیار کرنے پڑتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ زکوٰة فنڈ کی ادائیگی کا نیا طریقہ کار اختیار کرنے سے انتظامی افسران صوبہ بھر میں آن لائن سسٹم کے تحت مستحقین کو کی جانے والی ادائیگیوں کا ہمہ وقت جائزہ لے سکیں گے۔صوبائی وزیر نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ نے اپنی ویب سائٹ حال ہی میں لانچ کی ہے جس میں زکوٰة پروگرام، ضلعی و مقامی زکوٰة کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے دفاتر کے ایڈریس، ان کے فون نمبرز اور زکوٰة فنڈ اور وظیفہ کے فارمز بھی ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ محکمہ نے سوشل میڈیا کو استعمال کرنے کا بھی آغاز کر دیا ہے اور پنجاب زکوٰةفنڈ فیس بک پیج کے ذریعے نوجوانوں کو ان نیک کام کی طرف متوجہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل ڈیش بورڈ بھی قائم کر دیا گیا ہے جس کے ذریعے زکوٰة کی تقسیم کے عمل کا آن لائن جائزہ لیا جاسکے گا۔ملک ندیم کامران نے میڈیا کے ذریعے مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ عطیات اور اپنی زکوٰة بہترین مصرف کیلئے پنجاب زکوٰة فنڈ میں جمع کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب زکوٰة فنڈ میں جمع کروایا جانے والا ایک ایک روپیہ صرف اور صرف غیریبوں کی فلاح اور مستحقین پر خرچ کیا جائے گا اور زکوٰة و عطیات دینے والوں کو ٹریکنگ انفارمیشن کے ذریعے مطلع کیا جائے گا کہ ان کی زکوٰة و عطیات کس مستحق تک پہنچائے گئے ہیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
دیہی خواتین کی طرح خانہ بدوش خواتین میں نسوانی بیماریوں کی شرح زیادہ ہے تاہم انہیں آگاہی کی ضرورت ہے، ..
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز بخاری محکمہ جیل خانہ جات میں 41سال خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے
وزیر تعلیم پنجاب نے امتحانی شکایات سے آگاہی کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا
وزیرزراعت عاشق حسین کرمانی سے ڈائریکٹر سیلز ایشیا کن کمپنی سٹفین اوڈن کی ملاقات
بشریٰ بی بی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہیں ،فتنہ فساد پارٹی کو پروپیگنڈے کے علاوہ کوئی کام ..
چین کی آٹھ کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار، پاکستان کے پہلے آئی ٹی ..
کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا کا امتحانی مراکز ہالز لارنس روڈ کا دورہ
جی سی یو میں بائیو سائنسز کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی