لاہور، گھریلو جھگڑے پر خاوند نے اشتعال میں آکر بیوی کو سر میں وار کر کے قتل کر دیا

بدھ 25 مارچ 2015 19:57

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) سرحدی علاقہ ہڈیارہ میں گھریلو جھگڑے پر خاوند نے اشتعال میں آکر بیوی کو سر میں وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا ۔پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہڈیارہ میں خاوند فیاض کی اپنی اہلیہ یاسمین سے کسی بات پر تکرار ہو گئی جو بڑھتے بڑھتے جھگڑے کی شکل اختیار کر گئی ۔ اسی دوران فیاض نے اشتعال میں آکر کسی چیز سے اپنی بیوی یاسمین کے سر پر وار کیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ ملزم موقع سے فرارہو گیا ۔ پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں