پنجاب حکو مت کو ڈنڈے کی پا لیسی ختم کر نا ہوگی ورنہ قوم انکی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے ‘ میاں محمودالر شید،

کسانوں کے ساتھ حکمرانوں کی ناانصافی ملک کو معاشی طور پر بھی کمزور کر نے کی سازش ہے ‘ اپوزیشن لیڈر کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 25 مارچ 2015 20:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ پنجاب حکو مت کو ڈنڈے کی پا لیسی ختم کر نا ہوگی ورنہ قوم انکی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے کسانوں کے ساتھ حکمرانوں کی ناانصافی ملک کو معاشی طور پر بھی کمزور کر نے کی سازش ہے مر کزی اور پنجاب حکومت فوری طور پر کسانوں کے تمام جائزہ مطالبات کو منظور کر یں اور تحر یک انصاف بھی کسانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلے گی ۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ پنجاب حکو مت کی ہدایت پر پو لیس کے کسانوں پر تشدد اورانکی گر فتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکمرانوں کے اس اقدام سے انکی کسان دشمنی بھی مکمل طور پر بے نقاب ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کسانوں کے تمام جائزہ مطالبات کو مکمل سپورٹ کرتی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ان کے مسائل کل نہیں بلکہ آج ہی حل ہونے چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تر قی وخوراک کی ضروریات پوری کر نے میں کسانوں کا سب سے زیادہ کردار ہے اور جب حکمرانوں کسانوں کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کر یں گے تو حکمرانوں کو یہ رویہ ملک کو معاشی طور پر کمزور کر ے گا جسکے خطر ناک نتائج نکلیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں