یوم پاکستان بیڈ منٹن چمپئن شپ عظیم سرور اور نوبان جمیل نے جیت لی،

روکھڑ ی بیڈ منٹن ہال میں ایک روزہ چمپئن شپ میں 80 سے زاد کھلاڑیوں نے حصہ لیا

بدھ 25 مارچ 2015 20:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس، لاہور کے زیرِ اہتمام ”یومِ پاکستان“ کے سلسلہ میں یومِ پاکستان بیڈمنٹن چمپئن شپ2015 روکھڑی بیڈمنٹن ہال میں منعقد ہوئی۔ جس میں ضلع بھر سے 80 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ایک روزہ چمپئن شپ میں سنگل ڈبل کے مقابلہ جات میں کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا لویا منوایا۔

حتمی نتائج کے مطابق سنگل مقابلوں کے فائنل میں عظیم سرورنے نوبان جمیل کو پہلے سیٹ میں 21/19 اور دوسرے سیٹ میں 24/22 سے ہرا کر فائنل مقابلوں کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔ جبکہ ڈبلز کے مقابلوں میں عظیم سرور اور نوبان جمیل نے عرفان نعیم اور عبدالرحمن کو 27/25اور22/20 سے ہرا کر یومِ پاکستان بیڈمنٹن چیمپئین شپ کا فائنل مقابلہ اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

ندیم بٹ سینئر بیڈمنٹن کوچ نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے کھلاڑیوں کی قدر و منزلت برقرار رکھتی ہیں اور انہیں بہتر کھیلنے کے مواقع مہیا کر کے صحتمند معاشرے کی تشکیل کی جاتی ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، لاہور نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب اور اسکے ذیلی ادارے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور کی قیادت میں کھیلوں کی ترقی و ترویج کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ حکومتِ پنجاب کے وژن کے مطابق ضلع بھر میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کر نے اور کھلاڑیوں کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے تمام تراقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر تحصیل سپورٹس آفیسر، لاہور سٹی تنویر عباس، سینئیرصوبائی بیڈمنٹن کوچ لیاقت علی، پنجاب بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری طیب سہیل، ایسوسی ایٹ سیکریٹری رفیق بابر،سول سوسائٹی کے نمائیدگان کے ساتھ ساتھ عوام کی بھرپور تعداد میچ سے لطف اندوز ہوئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں