سانحہ یوحنا آباد،پولیس نے دونوں خودکش حملہ آوروں کے خاکے جاری کر دیئے

بدھ 25 مارچ 2015 22:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2015ء) لاہورپولیس نے یوحناآبادمیں دھماکے کرنے والے دونوں خودکش حملہ آوروں کے خاکے جاری کر دیئے۔بدھ کو پولیس کے مطابق یہ خاکے عینی شاہدین اورزخمیوں سے ملنے والی معلومات کی مددسے تیارکئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں حملہ آوروں کی عمریں 20 سے22 سال کے درمیان تھیں۔ ایک حملہ آورکی داڑھی تھی،جبکہ دوسرا بغیر داڑھی کے تھا۔یہ بتایاگیاہے کہ دونوں خودکش حملہ آوروں کے چہرے دھماکوں کے بعدناقابلِ شناخت ہوگئے تھے۔ ان کیاعضا ء ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بھی بھجوائے گئے،مگر ڈی این اے کے ذریعے تاحال ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں