لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2ڈاکو ہلاک ،2 زخمی حالت میں گرفتار ،افغان ڈکیت گینگ کے نام سے وارداتیں کرنے والا گروہ متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا‘ پولیس

بدھ 25 مارچ 2015 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2015ء) لاہور کے علاقہ ڈیفنس کے بلاک بی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2ڈاکو ہلاک جبکہ 2کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، افغان ڈکیت گینگ کے نام سے وارداتیں کرنے والا یہ گروہ متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس کے بلاک بی میں 4ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہورہے تھے کہ ان کا سامنا پولیس سے ہوگیا، پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں 2ڈاکو اویس خان اور عبید اللہ ہلاک ہوگئے جبکہ دو ڈاکو ؤں ارشاد اور دعا کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ افغان ڈکیت گینگ کے نام سے وارداتیں کرنے والا یہ گروہ اسٹریٹ کرائمز، ڈکیتی اور کار چوری کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھا اور ان کی تحویل سے ٹریکر جام کرنے والی ڈیوائس ، گاڑیوں کی نمبر پلیٹس ،اسلحہ مسروقہ نقدی، طلائی زیورات بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔جبکہ ہلاک ہونیوالے ڈاکوؤں کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں