سانحہ یوحنا آبا د، حراست میں لیے گئے تمام افراد کو کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم

جمعرات 26 مارچ 2015 13:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ یوحنا آبا داور 2افراد کو زندہ جلانے کے الزام میں حراست میں لیے گئے تمام افراد کو کل ( جمعہ ) عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سانحہ یوحنا آباد اور 2افراد کو زندہ جلانے کے الزام میں پولیس نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کو غیرقانونی حراست میں رکھا ہوا جبکہ ان سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی حالانکہ ان افراد کا اس واقع سے کوئی تعلق نہیں ۔ عدالت نے ایس ایچ او نشتر ٹاؤن کو کل( جمعہ ) غیرقانونی حراست میں رکھے گئے تمام افراد کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں