پاکستان کے نامور ادکار معمر رانا نے آخر کار پشتو فلموں میں کام کیلئے آمادگی کا اظہار کر دیا

جمعرات 26 مارچ 2015 14:24

پاکستان کے نامور ادکار معمر رانا نے آخر کار پشتو فلموں میں کام کیلئے آمادگی کا اظہار کر دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) پاکستان کے نامور ادکار معمر رانا نے آخر کار پشتو فلموں میں کام کیلئے آمادگی کا اظہار کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ معمر رانا سے کافی عر صہ سے پشتو فلموں کے ڈائر یکٹرز رابطوں میں تھے مگر وہ پشتوفلموں میں کام کر نے سے مسلسل انکار کرتے رہے ہیں اب معمر رانا نے پشتو فلموں میں کام پرآمادگی کا اظہار کر دیا ہے اور اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معمر رانا نے کہا کہ میں ذاتی مصروفیات کی وجہ سے پشتو فلم انڈسڑی سے دور رہا ہوں مگر اب میں نے پشتوفلموں میں کام کر نے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے میں مارچ میں فی الحال دوفلموں میں کام کر نے کا معاہدہ کر ونگا جسکے بعد مزید فلموں میں کام کے حوالے سے کوئی فیصلہ کر ونگا اور مجھے یقین ہے کہ پشتو فلموں کے شائقین بھی میری پر فارمنس کو پسند کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں