رواں ماہ میں خصوصی مہم کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر79مقدمات درج کروائے گئے‘ طیب حفیظ چیمہ

جمعرات 26 مارچ 2015 16:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی پاسداری کیلئے شروع کی گئی خصوصی مہم کے دوران رواں ماہ میں ابتک تجاوزات قائم کرنے ،ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ، سڑکوں پر ناجائز پارکنگ سٹینڈ قائم کرنیوالوں کے خلاف مجموعی طور پر مختلف تھانوں میں79مقدمات درج کروائے ہیں۔

(جاری ہے)

سی ٹی او نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے خصوصی مہم کے دوران رواں ماہ میں ابتک ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات قائم کرنے ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا کرنے ،سڑکوں پرناجائز پارکنگ سٹینڈ قائم کرنے والوں کے خلاف مختلف تھانوں میں مجموعی طور پر79مقدمات درج کروائے ہیں۔ طیب حفیظ چیمہ نے ایس پیز اورڈی ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو ہر ممکن یقینی بنائیں اورقانون شکن افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھیں۔انہوں نے وارڈنزکو ہدایت کی کہ انسدادی کارروائی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ کریں،مشکوک گاڑیوں اور مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں