دوران پرواز مسافر کو دل کا دورہ پڑنے پر روسی طیارے کی لاہور ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

جمعرات 26 مارچ 2015 20:25

دوران پرواز مسافر کو دل کا دورہ پڑنے پر روسی طیارے کی لاہور ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2015ء) دوران پرواز مسافر کو دل کا دورہ پڑنے پر روسی طیارے نے لاہور ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق غیر ملکی پرواز بینکاک سے ماسکو جارہی تھی کہ دوران پرواز طیارے میں سوار ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث کپتان نے پرواز کی لاہور ائیر پورٹ کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور اجازت ملنے پر طیارے کو ائیر پورٹ پر لینڈ کرا دیا ۔اس موقع پر میڈیکل کا عملہ بھی رن وے پر پہنچ گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں