قومی نصاب کونسل ملک میں کم از کم معیار کو برقرار رکھنے کے لئے وفاقی سطح پر قائم کی گئی ہے‘ بلیغ الرحمن ،ٹیوٹا کی جانب سے ایس ایل ایم آئی ایس کی کامیاب تیاری اور آئندہ ماہ سے آغاز کرنا قابل تعریف ہے ‘ وزیر مملکت برائے تعلیم ،ٹیوٹا اضافی بجٹ کا مطالبہ کئے بغیر شام کو فری شارٹ کورسز شروع کرکے 60000طالبعلموں کو تربیت فراہم کرنے کا منصوبہ بنا یا ہے‘عرفان قیصر شیخ
جمعرات 26 مارچ 2015 21:26
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2015ء) وزیرمملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمن نے ٹیوٹا کی صوبہ پنجاب میں نوجوانوں کو فائدہ مند طریقے سے ہنر مند بنانے کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ٹیوٹا انتظامیہ کو حکومت پر بغیر کسی اضافی مالی بوجھ کے موجودہ ایک لاکھ تعداد کو سالانہ دو لاکھ تک بڑھانے کی تعریف کی۔ انہوں نے اپرنٹس شپ ٹریننگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ واحد ذریعہ ہے جس سے ٹیوٹا اور انڈسٹری کے اجتماعی رابطے سے نوجوانوں کو روزگار حاصل کرنے کے آسان مواقع ملتے ہیں۔
انہوں نے نیشنل ٹی ویٹ پالیسی اور نیشنل ووکیشنل کوالیکفیکیشن فریم ورک کے فرہم ورک کی نمایاں خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کے نافذ العمل ہونے سے ملک بھر میں ایک معیاری تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم کے میدان میں مددگار ثابت ہو گی۔(جاری ہے)
وہ گزشتہ روزٹیوٹا سیکرٹریٹ میں خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پرچیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ، چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمن نے ملک بھر میں نصاب کے لئے فوکل ایجنسی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قومی نصاب کونسل ملک میں کم از کم معیار کو برقرار رکھنے کے لئے وفاقی سطح پر قائم کی گئی ہے۔انہوں نے ٹیوٹا کی جانب سے استاد شاگرد پروگرام کے تحت نئے پروگرام کو شروع کرنے کو سراہا جو کہ غیر رسمی طور پر تربیت یافتہ افرادی قوت کو رجسٹر کر کے اپنی مہارت ظاہر کرنے پرسرٹیفکیٹ فراہم کرے گی جس سے ان کو مقامی و بیرون ملک نوکری حاصل کرنے کے آسان مواقع ملیں گے۔انہوں نے ٹیوٹا کی جانب سے ایس ایل ایم آئی ایس کی کامیاب تیاری اور آئندہ ماہ سے آغاز کرنے پر بھی تعریف کی۔انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے ایکریڈیشن اور ٹیوٹا کے فارغ التحصیل ہنرمندوں کیلئے بیرون ملک روزگار کی فراہمی کیلئے مکمل یقین دہانی کرائی۔قبل ازیں، چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے اپنے خطاب میں گزشتہ چھہ ماہ کے دوران صوبہ بھر میں ٹیکنکل ایجوکیشن کی ترقی اور نوجوانوں کو فنی تربیت کے مواقع میں اضافہ کیلئے میں ٹیوٹا کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا اضافی بجٹ کا مطالبہ کئے بغیر شام کو فری شارٹ کورسز شروع کرکے 60000طالبعلموں کو تربیت فراہم کرنے کا منصوبہ بنا یا ہے۔ٹیوٹا نئی منصوبہ بندیوں کے آغاز اور مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے ضلعی سطح پر سٹیک ہولڈرز کو شامل کر رہی ہے تاکہ انکی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے کورسز شروع کئے جا سکیں۔ ٹیوٹا نئے کورسز کے آغاز اور موجودہ نصاب کو از سر نو ترتیب دینے کیلئے انڈسٹری کی سفارشات حاصل کرنے کیلئے تمام تر قدامات بروئے کار لا رہی ہے تاکہ صنعتی شعبے کو بہترین ہنرمند افرادی کی فراہمی کویقینی بنایا جا سکے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات کے پیش نظر صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری
لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد
وزیر بلدیات پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،لاہور ری ویمپنگ پلان میں پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا
لاہور، دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
کمشنر کی زیرِ صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے اطلاق وستھرا پنجاب کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
لاہور بورڈ سے منسلک ہونے کیلئے ہائی و ہایئر سیکنڈری سکولز و کالجز کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیرنے حلف اٹھا لیا،سیاست عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ،حافظ نعیم الرحمن
سوئی ناردرن کاگیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری، مزید 162 کنکشن منقطع، جرمانہ عائد
لاہورہائیکورٹ کی کامیاب امیدوارکے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست پر مدمقابل امید وار کو ترمیم ..
لاہورہائیکورٹ،سیاستدانوں کے نام پر سرکاری عمارتوں ،شاہراہوں ودیگر مقامات کو منسوب کرنے کیخلاف درخواست ..
پرویز الہی ٰکیخلاف دو مختلف مقدمات میں ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،سماعت دو مئی تک ملتوی
پراسیکیوشن دفتر میں کیسوں کا ریکارڈ گم کرنے پر دو کلرکوںکو ایک ایک سال سروس ضبطی کی سزا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت