قومی ٹیم کے کوچ وقار یونس نے ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی کی رپورٹ پی سی بی کو بھیج دی،رپورٹ میں نوجوان بلے باز اظہر علی کو ایک روزہ ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کی تجویز بھی پیش کر دی‘ ذرائع نجی ٹی وی
جمعرات 26 مارچ 2015 22:24
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے ورلڈ کپ 2015ء میں قومی ٹیم کی کارکردگی کی رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈکو بھیج دی ہے اور ساتھ ساتھ نوجوان بلے باز اظہر علی کو ایک روزہ ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کی تجویز بھی پیش کر دی ۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ نے اپنی رپورٹ میں احمد شہزاد، عمر اکمل اور محمد حفیظ کے رویوں پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے بورڈ کو تجویز پیش کی کہ ان تینوں کھلاڑیوں کو اپنے رویوں میں بہتری لانے کی ہدایت کی جائے۔
وقار یونس نے تجویز دی ہے کہ عمر اکمل ڈومیسٹک کرکٹ میں تسلی بخش کارکردگی دکھانے تک ٹیم کا حصہ نہ بنایا جائے۔قومی ٹیم کے کوچ نے اس کے ساتھ ساتھ ایک روزہ ٹیم کی قیادت کے لیے حیران کن طور پر اظہر علی کا نام تجویز کیا ہے۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق وقار قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بھی ردوبدل کی درخواست کی ہے۔انہوں نے سابق عظیم بلے باز انضمام الحق، سابق وکٹ کیپر وسیم باری یا راشد لطیف میں سے کسی ایک کو چیف سلیکٹر کی ذمہ داری سونپنے کی بھی تجویز پیش کی۔
بوریوالا ایکسپریس کے نام سے مشہور ماضی کے عظیم فاسٹ بالر نے کہا کہ قومی ٹیم کو پاور ہٹرز کی ضرورت ہے اور اس کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ پر نظر رکھنا ہوگی۔انہوں نے مزید تجویز پیش کی کہ اگر بورڈ کو قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا معیار بہتر بنانا ہے تو تمام مقامی ٹورنامنٹس میں دس سے زائد ٹیمیں شامل نہ کی جائیں۔واضح رہے کہ اظہر پاکستانی ایک روزہ ٹیم کے مستقل رکن نہیں جبکہ انہیں ورلڈ کپ کی ٹیم میں بھی شامل نہیں کیا گیا تھا۔اظہر نے اپنا آخر ایک روزہ میچ 2013 میں کلکتہ کے مقام پر ہندوستان کے خلاف کھیلا تھا لیکن اس کے بعد سے وہ کسی بھی ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکے۔لیکن اظہر علی قومی ٹیسٹ ٹیم کے مستقل رکن ہیں اور اب تک 39 ٹیسٹ میچوں میں 41.31 کی اوسط سے سات سنچریوں اور 18 نصف سنچریوں کی مدد سے دو ہزار 851 رنز بنا چکے ہیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاہور، سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان خلاف ورزیوں کی ففٹی کرنے والی گاڑی پکڑلی
لاہور، شہریوں کو آندھی کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات کے نتائج کے فارم 45 اور 47 کو محفوظ بنانے کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی
پنک سالٹ کی موزوں برینڈنگ صوبائی وسائل میں اضافے کو یقینی بنائے گی، مجتبی شجاع الرحمان
لاہور ، نابالغ ملزمان کے حقوق کیلئے سٹیج ڈرامہ''انصاف کی تلاش''25 مئی کو پیش کیا جائے گا، سرمد علی
انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب، روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر
عرصے بعد پنجاب کے سب سے بڑے عہدے پر کسی جیالے کا بیٹھنا بہت اچھا لگا، بلاول بھٹو
نواز شریف کے عوامی خدمت کے ویژن کو وزیر اعلی مریم نواز نے پورا کردیا، خواجہ عمران نذیر
سردار سلیم حیدر بطور گورنر پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں اور وژن کو بروئے کار ..
پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی ممبرکی ہانگ کانگ میں ہونے والی پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت
جنوبی پنجاب کے میران پور لعل گڑھ روڈپر واقعہ تباہ حال پل کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے، ملک صہیب ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا