ایکسائز حکام کا گلوکار راحت فتح علی خان کے شو پر چھاپہ

جمعرات 26 مارچ 2015 23:42

ایکسائز حکام کا گلوکار راحت فتح علی خان کے شو پر چھاپہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) ‬‎ ایکسائز حکام کی جانب سے والڈ سٹی کے زیر اہتمام شاہی قلعہ میں گلوکار راحت فتح علی خان کے شو پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایکسائز حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شو کا انعقاد بنا این او سی حاصل کیے کیا گیا تھا جس کی بناء پر چھاپہ مارا گیا تاہم شو انتظامیہ کی جانب سے انہیں دھکے دے کر نکال دیا گیا۔ ایکسائز حکام کی جانب سے راحت فتح علی خان کو شو کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں