اولمپک ہاکی کوالیفائرز، پاکستان پول اے میں آسٹریلیا اور بھارت کے ساتھ ہوگا

جمعہ 27 مارچ 2015 11:15

اولمپک ہاکی کوالیفائرز، پاکستان پول اے میں آسٹریلیا اور بھارت کے ساتھ ہوگا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) اولمپک گیمزہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کو پول اے میں رکھا گیا ہے۔ پول اے کی نسبت پول بی زیادہ مضبوط ٹیموں پر مشتمل نہیں۔ کوالی فا ئنگ راؤنڈ 20 جون سے 5جولائی تک بیلجئم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان پول اے میں روایتی حریف بھارت کے علاوہ آسٹر یلیا، پولینڈ اور فرانس شامل ہیں، پول بی میں میزبان بیلجیئم، انگلینڈ، ملائیشیا، آسٹریا اور چین کو رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں گروپ کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل ہونگے، پاکستان اس گروپ میں ابتدائی تین پوزیشن حاصل کر نے کی صورت میں اولمپک کے لئے رسائی حاصل کر سکتا ہے،اس راؤنڈ میں شامل دس میں سے ایک ٹیم بھارت ایشین گیمز جیتنے کی شکل میں پہلے ہی اولمپک کے لئے کوالی فائی کر چکا ہے، جس کی وجہ سے بیلجیئم کے راؤنڈ میں ابتدائی تین پوزیشن حاصل کر نے کی صورت میں اسے اپنی پوزیشن سے دستبر دار کردیا جائے گا، اس راؤنڈ میں شر یک انگلینڈ اور آسٹریلیا کو یور پین اور ایشیا اوشیانا مقابلوں میں کام یابی کی صورت میں اپنی راؤنڈ پوزیشن چھوڑ نا پڑے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں