والد کی صحت یابی کے بعد جلد شوبز میں واپسی ہوگی ،پرستاروں کو بڑا سرپرائز دوں گی ‘ اداکارہ لیلیٰ

جمعہ 27 مارچ 2015 11:58

والد کی صحت یابی کے بعد جلد شوبز میں واپسی ہوگی ،پرستاروں کو بڑا سرپرائز دوں گی ‘ اداکارہ لیلیٰ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء ) نامور اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ مخالفین کی تنقید کو جوتے کی نوک پررکھتی ہوں ،میرا یمان ہے کہ عزت اورذلت خدا کے ہاتھ میں ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہمیرے مخالفین جن میں وہ چند ناکام اداکارائیں بھی شامل ہیں ان کو میری کامیابیاں ہضم نہیں ہورہی اور میرے خلاف بے بنیاد باتیں پھیلارہی ہیں کہ میں شوبز میں فلاپ ہوچکی ہوں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ میرے والد کئی ماہ سے بیما ر ہیں جس کی وجہ سے شوبز سے عارضی کنارہ کشی اختیار کی ہے ۔ لیلیٰ نے کہا کہ والد کی صحت یابی کے بعد جلد شوبز میں واپسی ہوگی اور میں اپنے پرستاروں کو ایک بڑا سرپرائز دوں گی جس سے میری مخالف اداکاراؤں کی بولتی بند ہوجائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں