آزاد میڈیا پاکستان کی بقاء کے لئے نہایت ضروری ہے ‘ عائشہ عمر

جمعہ 27 مارچ 2015 12:06

آزاد میڈیا پاکستان کی بقاء کے لئے نہایت ضروری ہے ‘ عائشہ عمر

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) نامور اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ آزاد میڈیا پاکستان کی بقاء کے لئے نہایت ضروری ہے ، وطن عزیز میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث پاکستانی شہری کیلئے باخبر ہونا نہایت ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دوسر حاضر میں ٹی وی چینلز نے عوام میں بڑا شعور پیدا کیا ہے جو بڑی خوش آئند بات ہے ۔ عائشہ عمر نے کہا کہ اپنے فنی کیریئر میں مختلف کردار ادا کر چکی ہیں مگر خواہش ہے کہ ایسا منفرد کردار کروں جس کو لوگ مدتوں یاد رکھیں جس کے لئے بھرپور محنت کر رہی ہوں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں