ارباز خان اور خوشبوایک بار پھراکٹھے جلوہ گر ہونگے

جمعہ 27 مارچ 2015 13:05

ارباز خان اور خوشبوایک بار پھراکٹھے جلوہ گر ہونگے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء)لالی ووڈ اداکار ارباز خان اوراداکارہ خوشبو ایک بار پھر فلم ”ناجی بٹ“میں بطور جوڑی جلوہ گر ہونگے، زرائع کے مطابق اداکار ارباز خان اور خوشبو متعدد پراجیکٹس میں اکٹھے جلوہ گر ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

طویل عرصے کے بعد یہ جوڑی ایک بار پھر پردہ سکرین پر اکٹھی دکھائی دے گی۔فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار معمر رانا، حیدر سلطان، ببرک شاہ اور صائمہ خان شامل ہیں۔فلم کی عکسبندی کا آغازز آئندہ ہفتے ہوگا۔ فلم کے ہدایتکار حنیف جوئیہ ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں