ملک میں دھرنا دیئے بغیر کسی کو بھی اُس کا حق نہیں دیا جا رہا‘ سعدیہ سہیل رانا

جمعہ 27 مارچ 2015 14:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہر شعبہ ہائے زندگی تعلق رکھنے والوں کے استحصال کے ریکارڈ بنا لئے ہیں دھرنا دئیے بغیر کسی کو بھی اُس کا حق نہیں دیا جا رہا۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم سراپا احتجاج ہے لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔

(جاری ہے)

نابینا افراد ، کلر کس اور کسانوں سمیت عوام سے کیے جانیوالا کوئی بھی وعدہ پورانہیں کیا جسکی وجہ سے لوگ انصاف کیلئے سڑکوں پر احتجاج کر نے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ موسم گرما کے آتے ہیں ہی لوڈشیڈنگ میں اضافے سے عوام کی راتوں کو جاگ کر گزار رہے ہیں۔ عوام نے فریب اور دھوکہ دہی سے حکومت کرنے والوں کو مسترد کر دیا ہے چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے والوں نے بدتر ین لوڈشیڈ نگ کرکے اپنا اصل چہرہ عوام کو دکھا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں