لاہور کو پیرس بنانے والوں نے چند علاقوں کے سوا پورے لاہور کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے‘ یاسر گیلانی

جمعہ 27 مارچ 2015 14:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ لاہور کو پیرس بنانے والے مسلم لیگ ن کے حکمرانوں نے چند علاقوں کے سوا پورے لاہور کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر اور جوہر کا منظر پیش کرتی سڑکیں حکمرانوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں کارکنوں کے ہمراہ علاقے کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن 1985 سے شاہدرہ کی سیٹ جیت رہی ہے لیکن انتخابات کے بعد جیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے اراکین پانچ سال تک کسی کو اپنی زیارت نہیں کرواتے۔

شاہدرہ کے دیگر علاقوں کی طرح میری رہاش گاہ کوٹ شہاب دین جناح پارک کا حال کسی سے عیاں نہیں جہاں سڑکیں پانی کے تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جگہ جگہ کوڑے کے لگے ڈھیروں نے علاقہ مکینوں کا گزرنا مشکل بنا دیا ہے لوگ گٹروں کا گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ ایم ڈی واسا اور دیگر متعلقہ حکام کو شکایت کروانے کے باوجود ابھی تک کوئی اقدامات نہ کرنا مسلم لیگ ن کی انتقامی کاروائیوں کا حصہ لگ رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے حواری سب اچھا کی رٹ لگا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر پنجاب حکومت نے کوئی اقدامات نہ کئے تو تحریک انصاف بھرپور احتجاج کرے گی اب مزید عوام کا استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

حکمرانوں کو ہر ظلم کا حساب دینا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں