بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا میں کل سے تیز ہواؤں کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی

جمعہ 27 مارچ 2015 14:25

لاہور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) محکمہ موسمیات نےکل ہفتہ سے اتوار تک ملک میں مزید بارشوں کی نوید سنا دی تاہم اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ، سندھ اور جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز اسلام آباد ، بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا ، فاٹا ، شمالی بلوچستان ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواوٴں کے ساتھ بادل برسیں گے جبکہ آئندہ ہفتے کے دوران بالائی علاقوں میں مزید بارشیں ہو سکتی ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم ژوب میں بوندا باندی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں