پنجاب میں جنگل کا قانون ہے اور حکومت نام کی کوئی چیز نہیں‘اعجاز چوہدری

جمعہ 27 مارچ 2015 17:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ گجرات میں وڈیروں نے سترہ سالہ نوجوان کو زندہ دفن کرنے کے اندوہناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،مطالبہ کرتا ہوں کہ اس واقعہ میں ملوث درندوں کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے ، پنجاب میں جنگل کا قانون ہے اور حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،پنجاب میں ایسے افسوسناک واقعات شہبازشریف کے منہ پر طمانچہ ہے ، واقعات کے بعد وہ فوٹو سیشن کروانے کی بجائے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچاتے تو آج یہ واقعہ دوبارہ رونما نہ ہوتا ۔

انہوں نے کہاکہ مجرم انسانی جانوں سے کھیل کر دندناتے پھر رہے ہیں انہیں کوئی پکڑنے والا نہیں ، مقتولین انصاف کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں و ہ پارٹی آفس میں بورے والا سے چوہدری ذوالفقار اور چوہدری افتخار کمبوہ ، فاروق ارشد کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کو دوسروں ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے ، پاکستان خود واراینڈٹیرر میں پھنسا ہوا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان اور ڈاکٹر عارف علوی کی آڈیو ٹیپ ایک شوشہ چھوڑا گیا ہے ، آڈیوٹیپ کو مختلف آوازوں کوملاکر تیار کیا گیا ہے ۔عمران خان ایک بڑاانسان ہے ،جمشید دستی کو وہ دن یاد رکھنا چاہئے جب صبح وشام تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے عمران خان کی منتیں اور تعریفیں کرتے تھکتے نہیں تھے، جمشید دستی ایک گھٹیا انسان ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں