لاہور چیمبر کا ممبرشپ ڈیپارٹمنٹ کل صبح نو بجے سے دو بجے کے بجائے نو بجے سے پانچ بجے تک کام کرے گا

جمعہ 27 مارچ 2015 17:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کی سہولت کے پیش نظر لاہور چیمبر کا ممبرشپ ڈیپارٹمنٹ کل بروز ( ہفتہ ) صبح نو بجے سے دو بجے کے بجائے نو بجے سے پانچ بجے تک کام کرے گا تاکہ ممبران آخری تاریخ سے قبل اپنی رکنیت کی تجدید باآسانی کرواسکیں۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی انتظامیہ نے یہ فیصلہ ممبران کو سہولت دینے اور انہیں غیر ضروری زحمت سے بچانے کے لیے کیا ہے کیونکہ 31مارچ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تجدید رکنیت کے لیے آخری تاریخ ہے ۔

اِس سلسلے میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ ہفتہ کے روز ممبرشپ ڈیپارٹمنٹ کا ہاف ڈے کے بجائے فل ڈ ے کام کرنے کا فیصلہ ممبران کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں