سعودی عرب اور حرمین شریفین پر جارحیت کی گئی تو پورا عالم اسلام متحد ہوکر اس کا مقابلہ کریگا‘ سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کیلئے پاکستان کو ہر ممکن تعاون کرنا چاہئے، حوثی باغیوں نے غیر ملکی ایماء پر یمن کی قانونی حکومت کو یرغمال بنایا،سعودی عرب نے ہر مشکل مرحلے میں پاکستان کی مدد کی ،پاکستانی قوم سعودی عرب کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیگی،پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا مذہبی اجتماع سے خطاب
جمعہ 27 مارچ 2015 19:07
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2015ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاہے کہ سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کیلئے پاکستان کو ہر ممکن تعاون کرنا چاہئے،اگرسعودی عرب اور حرمین شریفین پر جارحیت کی گئی تو پورا عالم اسلام متحد ہوکر اس کا مقابلہ کرے گا،حوثی باغیوں نے غیر ملکی ایمأ پر یمن کی قانونی حکومت کو یرغمال بنایا،سعودی عرب نے ہر مشکل مرحلے میں پاکستان کی مدد کی ،پاکستانی قوم سعودی عرب کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیگی ۔
وہ جمعہ کو جامع مسجد خلفائے راشدین ،جوہر ٹاؤن میں ”تحفظ حرمین “ کے عنوان پر ہونے والے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر مولانا زاہد محمود قاسمی،مولانا ایوب صفدر،مولانا نعمان حاشر،مولانا عمار بلوچ،مولانا محمد احمد ندیم، مولانا عبد القیوم ،مولانا مشتاق لاہوری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔(جاری ہے)
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کو کسی فرقہ وارانہ جنگ میں فریق نہیں بننا چاہئے لیکن سعودی عرب اور جغرافیائی سرحدوں کو خطرہ ہونے کی صورت میں افواج پاکستان کو جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے بھیجا جانا چاہئے۔
سعودی عرب نے ہر مشکل مرحلے میں پاکستان کی مدد کی ہے اور پاکستانی قوم سعودی عرب کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ یمن میں حوثی باغیوں کی مدد کرنے والے ممالک مشرق وسطیٰ کے امن سے کھیلنا چاہتے ہیں ان ممالک کو باز آنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ1980ء کے بعد خلیجی ممالک اور پاکستان میں ایک فرقہ کے انقلاب کو مسلط کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ایسا کرنے والے دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں ۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ بالخصوص یمن اور سعودی عرب کی صورتحال پر او،آئی،سی کا اجلاس بلایا جائے اور یمنی باشندوں کے غیر ملکی ایمأ پر یرغمال بنائی جانیوالی حکومت کو آزاد کروایا جائے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور یمن کی صورتحال پر پاکستان کا موٴقف قوم کی ترجمانی ہے اور حکومت کو دنیا پر واضح کردینا چاہئے کہ سعودی عرب پر کسی قسم کی جارحیت قبول نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل سعودی عرب کی صورتحال پرپاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کا اجلاس بلائیگی جس میں مشاورت کے بعد لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مستفید افراد کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ای وائوچر کی تاریخ ساز تقریب کا ..
کاہنہ میں غیر قانونی ٹائر جلانے والی فیکٹریوں سے اٹھنے والا گندا دھواں شہریوں کیلئے عذاب بن گیا
ڈاکٹر فریاد حسین نے ایم ایس جنرل ہسپتال کے عہدہ کا چارج سنبھال لیا
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
بوٹی مافیا کا راستہ بند،لاہور سمیت صوبہ بھر کے حساس امتحانی مراکز میں کیمرے نصب
این اے 148ملتان ،پی پی 269مظفر گڑھ میں ضمنی انتخابات کی سرگرمیاں جاری
قومی اسمبلی میں خواتین کی دو مخصوص نشستوں کے لئے شیڈول جاری
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
لاہورہائیکورٹ ، قصورویڈیو سکینڈل میں عمر قید کی سزا پانے والے 2ملزمان رہا
سیشن عدالت لاہور ، بجلی چوری کے ملزمان پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم