لاہور پریس کلب کے سامنے ایک شخص نے خود کو آگ لگا لی،

ہفتہ 28 مارچ 2015 16:50

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 مارچ 2015 ء) : لاہور پریس کلب کے باہر ایک شخص نے خود کو آگ لگا لی. تفصیلات کے مطابق امیر عالم نے لاہور پریس کلب کے باہر خود کو آگ لگا کر خود سوزی کی کوشش کی.

(جاری ہے)

امیر عالم اٹک کا رہائشی ہے اور اس کے ہمراہ ایک دوست بھی لاہور آیا ہے جس نے بتایا کہ اٹک میں با اثر افراد نے اس کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے جس کے لیے پولیس نے بھی اس کو انصاف فراہم نہیں کیا ، زمین کے معاملے سے آگاہ کرنے کے لئے بار ہا آئی جی پنجاب کو درخواست بھی دی لیکن کوئی کاروائی نہیں ہو سکی جس پر دلبرداشتہ ہو کر امیر عالم نے خود کو آگ لگا لی.

امیر عالم کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ امیر عالم کے دوست کا کہنا ہے کہ زمین پر قبضہ کرنے والے با اثر افراد کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے.

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں