شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کا آغاز،

ٹریفک افسران کارروائی بارے رپورٹ روزانہ دفتر ارسال کریں ‘ طیب حفیظ چیمہ

ہفتہ 28 مارچ 2015 18:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو کریک ڈاؤن کامیاب کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے،جبکہ تمام افسران اپنے اپنے علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی بارے رپورٹ روزانہ دفتر ارسال کریں گے۔انہوں نے سیکٹر انچارجز کو ہدایت کی ہے کہ وہ تجاوزات کے مرتکب افراد کو فوری نوٹس دیں اور خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھیں۔انہوں نے وارڈنزکو ہدایت کی کہ انسدادی کارروائی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں