مہذب و پرامن معاشرے کی تشکیل اور انتہاپسندی کے رجحانات میں کمی لانے کیلئے تعلیم موثر ترین ہتھیار ہے ‘شہبازشریف،

پنجاب سکولز ریفارمز روڈمیپ کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں، سکولوں میں سہولیات، اساتذہ اور طلبا کی حاضری بہتر ہوئی ہے، , سال 2018ء تک کے مقررہ تعلیمی اہداف کے حصول کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، ٹیم ورک کے طور پر کام کیا جائے , بہترین کارکردگی دکھانے والے 3 اضلاع کے ڈی سی اوز اور ای ڈی اوز ایجوکیشن کی بھرپور حوصلہ افزائی جبکہ غیرتسلی بخش کارکردگی پر بازپرس ہوگی، , وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، پنجاب سکولز ریفارمز روڈمیپ پر عملدرآمد پر اظہار اطمینان، , پنجاب حکومت کے تعلیمی شعبے کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو بھارت میں سراہا جا رہا ہے‘ نمائندہ خصوصی ڈیفڈ سر مائیکل باربر