حکومت یمن کے معاملے پر یکطرفہ فیصلہ نہ کرے، عمران خان نے انتہائی معقول تجویز دی ہے‘ عبدالعلیم خان،
تحریک انصاف کیخلاف سازشیں کامیاب نہیں ہونگی، حکومت غلطیوں پر غلطیاں کررہی ہے، میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 28 مارچ 2015 20:43
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں انتہائی سوچ سمجھ کر اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے، کسی عجلت میں حکومت یمن کے معاملے پر یک طرفہ فیصلہ نہ کرے ہمیں اپنے دوست کے ساتھ ساتھ ہمسائیہ ممالک کا بھی خیال رکھنا ہے، خطے کو اس وقت انتہائی نا مساعد حالات کا سامناہے اور موجودہ حالات کے تناظر میں عمران خان نے انتہائی معقول تجویز دی ہے ۔
عبدالعلیم خان نے کینٹ ٹاؤن کے امیدواروں سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دوبارہ 80کی دہائی کے حالات کا متحمل نہیں ہو سکتاہمیں پہلے ہی ماضی کے تلخ تجربات بھگت رہا ہے اور ہمیں دوبارہ اپنا وزن کسی پلڑے میں ڈالنے سے پہلے سو مرتبہ سوچنا ہوگا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس صورت حال کے پیچھے دوبارہ عالمی سازش کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔
ایک سوال پرعبدالعلیم خان نے کہا کہ بعض وزرا شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بنتے ہوئے تحریک انصاف کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے ایسے ہتھکنڈو ں سے وہ اپنے خلاف ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات سے بچ نہیں سکیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت غلطیوں پر غلطیاں کررہی ہے پی ٹی آئی نے ملکی حالات اور وسیع تر قومی مفاد میں پہلے ہی بہت زیادہ لچک کا مظاہرہ کردیاہے اب حکومت کسی چالاکی سے باز رہے وگرنہ حالات کی ذمہ دار ی حکمرانوں پر ہوگی اور تحریک انصاف کے کارکن احتجاج کا سلسلہ وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے چھوڑا تھا۔دریں اثناء کینٹ ٹاؤن کے بلدیاتی امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لیے لاہور آفس میں مشاورت جاری رہی عبدالعلیم خان سے کینٹ کے پارٹی عہدیداران کی ملاقاتیں ہوئی جبکہ سینر صدر لاہور شعیب صدیقی نے پی پی 155اور پی پی 156میں پارٹی امیدواروں کے انٹرویوزاور سفارشات کے حوالے سے بریفینگ دی ۔صدر کینٹ ٹاؤن اویس یونس اور حافظ فرحت عباس بھی اس موقع پر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ں*مریدکے، لاہور روڈ کی آبادی کاٹھیانوالہ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ
ج*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام
o’’اساتذہ احترام لازم، سکول پر حملہ کسی صورت قبول نہیں‘‘
kپاکستان کو تھیلیسیمیا فری ملک بنانے کے عزم کا ا عادہ
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر یرژان کِسٹافن کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان ..
۹وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے ..
حمائمہ ملک بھی ویب سیریز'ہیرا منڈی' کے سحر میں مبتلا
'میٹ گالا' میں عالیہ بھٹ کی لک پر زارا نور بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں
لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلاء اور پولیس میں تصادم
سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام لا رہے ہیں، طلبہ کو فارن سکالرشپ پر بھیجیں گے،وزیر تعلیم پنجاب
لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلا کی ریلی پر پولیس کا لاٹھی چارج ، متعدد گرفتار
لاہور اور کراچی میں ایک ایک پاسپورٹ دفتر 24گھنٹے کھلا رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
-
سابق صدرعارف علوی کی گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری سے ملاقات
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار،مقدمہ درج
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کردی
-
عمران خان نے ہمیشہ درس دیا کہ قانون کی عملداری سے ہی ملک ترقی کرے گا
-
فیصل آباد ، نامعلوم سفاک افراد نے 17 سالہ دوشیزہ کو قتل کر کے نعش نہربرد کردی
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بطور اپوزیشن لیڈر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مسترد کرتا ہوں
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے