جشن بہاراں امن میلہ اور سپورٹس گالا امن کا پیغام ہے، رانا مشہود احمد خاں،

صوبائی وزیر کھیل نے مون مارکیٹ گلشن راوی میں افتتاح کیا، بچوں کے درمیان مہندی لگانے، پینٹنگ اور موسیقی کے مقابلے منعقد ہوئے

ہفتہ 28 مارچ 2015 21:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) صوبائی وزیر تعلیم و کھیل رانا مشہودا حمد خان نے مون مارکیٹ گلشن راوی میں جشن بہاراں امن میلہ اور سپورٹس گالا کا افتتاح کیا، سپورٹس گالا میں فیملیز کیلئے مختلف اشیاء کے سٹالز لگائے گئے ہیں۔ہفتہ کے روز جشن بہاراں امن میلہ اور سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو تفریح کے بھرپور مواقع فراہم کررہی ہے، سپورٹس گالا اسی سلسلہ کی کڑی ہے، اس سپورٹس گالا سے عوام کو ایک دوسرے کے قریب ہونے کا موقع ملے گا اور معاشرے میں بھائی چارے اور محبت کی فضا بھی قائم ہوگی، انہوں نے کہا کہ جشن بہاراں امن میلہ اور سپورٹس گالا امن کا پیغام ہے، پاکستانی قوم محبت کرنیوالی زندہ دل قوم ہے، ایسے ایونٹس زندہ قوموں کیلئے آکسیجن کا کام کرتے ہیں، عوام کی تفریح کیلئے منعقد کیا گیا یہ ایونٹ 6اپریل تک جاری رہے گا جس میں فیلمیز کیلئے تفریح کا خاطر خواہ انتظام کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

جشن بہاراں امن میلہ اور سپورٹس گالا کے افتتاحی روز عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بچے پپٹ،میجک شو اور جمناسٹک سے خوب محظوظ ہوئے، اس کے علاوہ فیملیز کیلئے صوفی رنگ اور میوزیکل شو کا بھی اہتمام کیا گیا ، سپورٹس گالا میں بچوں کیلئے مہندی لگانے، پینٹنگ، صحت مند بچہ اور موسیقی کے مقابلوں کا انعقاد بھی کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں