جعلی حکمرانوں کی ٹیلیفونک ٹیپ کی جعلسازی بھی جلد سامنے آ جائیگی‘ جمشید اقبال چیمہ،

چند ددرباری وزراء صرف پی ٹی آئی کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ‘ مرکزی رہنما پی ٹی آئی

ہفتہ 28 مارچ 2015 21:42

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیا م کا فیصلہ کر کے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ، جعلی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدارمیں آنیوالے حکمرانوں کی ٹیلیفونک ٹیپ کی جعلسازی بھی جلد سامنے آ جائے گی۔ اپنے ایک بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ جب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی حامی بھری گئی ہے حکمرانوں کے دن اور رات کا سکون غارت ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

چند ددرباری وزراء صرف پی ٹی آئی کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور ٹیلفونک ٹیپ کی جعلسازی بھی اس کا حصہ ہے جو جلد عوا م کے سامنے آجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کیوجہ سے عام آدمی اس نہج پر پہنچ چکا ہے کہ (ن) لیگ کو بحرانوں کی وجہ سے بحران لیگ کے نام سے یاد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنوں کو نوازنے کیلئے انتہائی مہنگے داموں ایل این جی درآمد کی جارہی ہے ، پی ٹی آئی اس کا مکمل جائزہ لے رہی ہے جلد اس حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکمران کسی بھول کا شکار نہ رہیں عمران خان جب بھی کال دیں گے پی ٹی آئی کے پرجوش کارکن سڑکوں پر آنے کے لئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں