فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ہم سب کو اتفاق سے کام کرنا ہوگا ‘ ہمایوں سعید

اتوار 29 مارچ 2015 11:26

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء ) فلم اور ٹی وی کے نامور اداکار و ہدایتکار ہمایوں سعید نے کہاہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ہم سب کو اتفاق سے کام کرنا ہوگا ،مجھے یقین ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ہماری جدوجہد رنگ لائیگی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرناکسی فرد واحد کا کام نہیں اس لئے ہم سب کو باہمی اتفاق اور ایمانداری سے کام کرناہوگا ۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے پروڈیوسروں کو مزید نئی فلمیں بنانی چاہئیں اور رائٹرز کو بھی ایسے سکرپٹ لکھنے چاہئیں جو عوام کے مسائل کو بھی اجاگر کریں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں