حکمران عوام کو چھ ماہ میں بجلی دینے کی بجائے اگلے چھ سال کے لالی پاپ دے رہے ہیں‘ سعدیہ سہیل رانا

طلبہ و طالبات کو میٹر ک کے امتحانات کی تیار ی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ،کاروبارِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے

اتوار 29 مارچ 2015 11:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز کے حقائق نامہ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف پہلے ہی مہنگائی کی شرح میں کمی بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں نیچے جانے کی وجہ قرار دے چکی ہے اس میں حکومتی اقدامات کا کوئی کمال نہیں۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس شرح سے تیل کی قیمتں نیچے آئی ہیں اُس شرح سے عوام کو ریلیف نہیں ملا البتہ آئندہ چند ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک طوفان آئے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی گرمیا ں شر وع نہیں ہو ئیں اور غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈ نگ کا سلسلہ جاری ہو گیا ، طلبہ و طالبات کو میٹر ک کے امتحانات کی تیار ی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور کاروبارِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، جبکہ جھو ٹے حکمران عوام کو چھ ماہ میں بجلی دینے کی بجائے اگلے چھ سال کے لالی پاپ دے رہے ہیں۔

انہوں یمن سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ یمن میں پاکستانی فوج بھیجنے کافیصلہ تباہ کن ہوگا۔ملک میں فرقہ وارانہ تناؤبڑھ سکتاہے۔ قوم کو دوسروں کی آگ میں جھونکا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں