شرح سود 8فیصد مقرر ہونے سے قومی بچت کی مختلف اسکیموں پرشرح منافع میں بھی کمی کا امکان

بیواؤں ،پنشنرز اورسینئر سٹیزنز کاممکنہ کمی پرتشویش کا اظہار ،منافع میں مزید کمی سے بچت کی حوصلہ شکنی ہوگی‘ ماہرین

اتوار 29 مارچ 2015 11:37

شرح سود 8فیصد مقرر ہونے سے قومی بچت کی مختلف اسکیموں پرشرح منافع میں بھی کمی کا امکان

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء)بیواؤں ،پنشنرز اورسینئر سٹیزنز نے یکم اپریل سے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں ممکنہ کمی پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔ شرح منافع میں کمی سے بچت اور سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ نئی مانیٹری پالیسی میں مرکزی بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئے بنیادی شرح سود نصف فیصد کمی سے 8فیصد مقرر کی ہے۔

(جاری ہے)

اس کمی کے پیش نظر یکم اپریل سے قومی بچت کی مختلف اسکیموں پرشرح منافع میں بھی کمی کا امکان ہے۔

حکومت نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کے بعد یکم فروری کو بھی بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس اورپنشنرزبینیفٹ اکاؤنٹ کے شرح منافع میں نمایاں کمی کی تھی۔ اس وقت قومی بچت کی مختلف اسکیموں میں ایک لاکھ روپے سرمایہ کاری پرماہانہ 940روپے منافع ادا کیا جارہا ہے جو اس سے قبل 1280روپے تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نیشنل سیونگ اسکیمزکے منافع میں مزید کمی سے بچت کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں