آل راونڈر شاہد خان آفریدی کو ایک اور ٹیم جوائن کرنے کی آفر مل گئی

اتوار 29 مارچ 2015 12:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے حال ہی میں ریٹائرمنٹ لینے والے آل راونڈر شاہد خان آفریدی کو ایک اور ٹیم جوائن کرنے کی آفر مل گئی ۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لینے کے بعد بوم بوم آفریدی کو پاکستان کی بیس بال ٹیم جوائن کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری نے آفریدی کو شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ بوم بوم بیس بال ٹیم کا حصہ بنیں۔سیکرٹری کے بقول بوم بوم ایک جارح مزاج بلے باز ہیں ان کی بیٹنگ کے انداز کی وجہ سے اس کھیل میں بھی کامیاب ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں