گلوکار سکند رخاقان نے کلام ”علی دا دیوانہ“کی ریکاڈنگ مکمل کروا دی

اتوار 29 مارچ 2015 12:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) ملک کے نامور صوفی گائیک سکند رخاقان نے اپنا نیا کلام ”علی دا دیوانہ“کی ریکاڈنگ مکمل کروا دی،تفصیلات کے مطابقگلوکار سکندر خاقان نے اپنے نئے صوفیانہ کلام کی آڈیو ریکاڈنگ مکمل کروا دی ہے جس کے موسیقار علی خان ہیں جبکہ اس کلام کی شاعر ی بھی سکند خاقان نے خودلکھی ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سکندر خاقان کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد اس کلام کی ویڈیو ریکاڈنگ پر کام شروع کرینگے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مین صوفیانہ کلام پر بہت کم لوگ کام کر رہے ہیں جبکہ صوفیانہ کلام کو ہی اصل میں روح کی غذا کہا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں روز بروز اس کو سننے والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں