حرمین شریفین کا دفاع ہر مسلمان اور پاکستانی کا فرض ہے،حافظ عبدالوحید شاہد

،موجودہ حالات میں مسلم ممالک کا اتحاد وقت کا اہم ترین تقاضا ہے‘صدر جماعت اہلحدیث پنجاب

اتوار 29 مارچ 2015 12:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) جماعت اہلحدیث پاکستان نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کا دفاع ہر مسلمان اور پاکستانی کا فرض ہے،سعودیہ عرب نے ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا،موجودہ حالات میں مسلم ممالک کا اتحاد وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے،موجودہ حالات کی آڑ میں طاغوتی طاقتیں اس کو فرقہ وارانہ رنگ دے کر فسادات کا نیا باب کھولنا چاہتی ہیں،ایسے عناصر پر کڑی نظررکھنی ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جماعت اہلحدیث پنجاب کے صدر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی سمیت دیگر نے جنوبی پنجاب کے علماء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت دہشتگردوں کیخلاف کوئی بھی کارروائی کرے دینی مدارس و مذہبی جماعتیں اسکا بھرپور ساتھ دینگی حکومت دینی مدارس کو اپنا حلیف سمجھے نا کہ انہیں اپنا حریف بنائے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کو مذہبی رنگ دینا سراسر امریکی اور یہودی و قادیانی ایجنڈا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں