تیسری چائنہ ساؤتھ ایشیاء نمائش میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی صنعتکاروں سے درخواستیں طلب

اتوار 29 مارچ 2015 12:34

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء)تیسری چائنہ ساؤتھ ایشیاء نمائش 12تا 16جون چین میں منعقد ہو گی ۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پانچ روزہ نمائش میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی صنعتکاروں سے 10اپریل تک درخواستیں طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹی ڈی اے کے مطابق نمائش میں ٹیکسٹائل فیبرک اور گارمنٹس، ہوم ٹیکسٹائل ،بیڈ لینن بمعہ بیڈ شیٹس اور کوز ،پردے وغیرہ کھیلوں کا سامان ( فٹ بال ) ،سرجیکل اور ڈینٹل آلات ،کارپٹس ، قالین ، لیدر گارمنٹس، لیدر جوتے ،چاول، سینٹری وئیر،لکڑی سے بنی ‘دھاتی دستکاریاں اور مصوعات ، اونکس اور ماربل ،دستکاریاں، ہربل کاسمیٹکس اور ہربل ہیلتھ کیئر ، پلاسٹک کی مصنوعات ، پھلوں کے جوس ، انجینئرنگ اور آٹو پارٹس وغیرہ شامل ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں