پیف کی ایجوکیشن ووچر سکیم میں توسیع کا 14 واں مرحلہ لانچ

اتوار 29 مارچ 2015 14:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے مفت تعلیم کے منصوبے ایجوکیشن ووچر سکیم میں توسیع کا 14 واں مرحلہ لانچ کر دیا ہے اس حوالے سے بہاولپور ، خانیوال ، ڈیرہ غازی خان ، راجن پور اور مظفر گڑھ کے 120 نجی سکولوں کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ معاہدہ شراکت پر دستخط کی تقریب ریجنل آفس ملتان میں منعقد ہو ئی۔

ڈائریکٹر (ایجوکیشن ووچر سکیم)ثمینہ نواز نے پیف کی جانب سے معاہدہ پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر شفیق احمد نے بتایا کہ ایجوکیشن ووچرسکیم میں توسیع کی بدولت مزید مستحق بچوں کو پارٹنر سکولوں میں میٹر ک تک مفت تعلیم کے لئے ووچرایشوکئے جائیں گے۔اس طرح جنوبی پنجاب میں تعلیم کا اجالا پھیلے گا۔ ڈائریکٹر ثمینہ نواز نے کہا کہ فیصل آباد، سرگودھا ، پاکپتن ، شیخوپورہ اور میانوالی کے اضلاع سے منتخب ہونے والے پارٹنرسکولوں کے ساتھ معاہدہ شراکت پر دستخط کی تقریب 31 مارچ کو پیف کے ہیڈآفس لاہور میں منعقد ہو گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں