حکو مت یمن کی صورتحال پرتمام جماعتوں سے مشاورت کر یگی

یمن کے معاملے پرپارلیمنٹ کامشتر کہ اجلاس یا آل پارٹیز کانفر نس بلانے کا فیصلہ آئندہ چند روزمیں کیا جا ئیگا ، ذرائع ن

اتوار 29 مارچ 2015 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کا یمن کی صورتحال پر کسی بھی قسم کا فیصلہ پارلیمنٹ کے مشتر کہ اجلاس یا آل پارٹیز کانفر نس میں کر نے کا فیصلہ ‘مشتر کہ اجلاس یا اے پی سی بلانے کا فیصلہ آئندہ چند روز میں کیا جا ئیگا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کی وفاقی حکو مت یمن کی صورتحال اور سعودی عرب کے ساتھ دینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ پارلیمنٹ کے مشتر کہ اجلاس یا اے پی سی میں کر نا چاہتی ہے اس حوالے سے وزیر اعظم نوازشر یف نے مشاورت کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے اور دونوں میں سے کسی ایک فورم کا اجلاس بلانے کا فیصلہ آئندہ چند روز میں کر لیا جا ئیگا ۔ یادرہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے یمن کے معاملے پر اے پی سی بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں