سعودی عرب کا ساتھ دینا پاکستان پر فر ض ہے وزیر اعظم کی قیادت میں حکو مت پاکستان ان کے ساتھ ہے ‘کنول نعمان

نوازشر یف اور شہباز شر یف نے تر قی اور خوشخالی کا عزم کر رکھا ہے راہ میں آنیوالی ہر رکاوٹ کو ختم کر دیا جا ئیگا‘رکن پنجاب اسمبلی

اتوار 29 مارچ 2015 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء ) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی وسیکرٹر ی اطلا عات ویمن کاکس کنول نعمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا ساتھ دینا پاکستان پر فر ض ہے اور وزیر اعظم نوازشر یف کی قیادت میں حکو مت پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ہے اور کسی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جا ئیگا، وزیر اعظم نوازشر یف اور شہباز شر یف نے ملک کی تر قی اور خوشخالی کا عزم کر رکھا ہے جسکی راہ میں آنیوالی ہر رکاوٹ کو ختم کر دیا جا ئیگا۔

(جاری ہے)

(ن) لیگ کی خواتین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کنول نعمان نے کہا کہ ملک کو مسائل کے چنگل سے نکالنے کیلئے ہماری سنجیدہ اورمخلصانہ کاوشیں بارآور ثابت ہوں گی۔اس ضمن میں معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردارادا کرنا ہے ، پاکستان مسائل کی دلدل سے ضرور نکلے گا اورہم اپنی منزل حاصل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے مقدس تر ین مقام ہے جسکی کی سالمیت اور خودمختاری کا تحفظ کر نا ہم سب پر فر ض ہے اوراس کیلئے ہمیں کسی قر بانی سے دریغ نہیں کر نا چاہیے اور ہم جانوں کے نذرانے بھی دینے سے گریز نہیں کر ینگے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں