سعودی عرب پر کسی قسم کی جارحیت قبول نہیں‘ جے یو آئی (س) صورتحال پر ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کا اجلاس بلائیگی

جمعیت علامء اسلام (س) لاہور کے امیر مولانا عبدالرب امجد و دیگر کا اجلاس سے خطاب

اتوار 29 مارچ 2015 16:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام (س) نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور یمن کی صورتحال پر پاکستان کا موٴقف قوم کی ترجمانی ہے اور حکومت کو دنیا پر واضح کردینا چاہئے کہ سعودی عرب پر کسی قسم کی جارحیت قبول نہیں کی جائے گی،جے یو آئی سعودی عرب کی صورتحال پرپاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کا اجلاس بلائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جے یو آئی لاہور کے امیر مولانا عبدالرب امجد، ناظم اعلی قاری اعظم حسین ،قاری واحد بخش ،عبدالروف ربانی مولانا محمد ایوب ندیم،مولانامحمدنواز سندھو،مولانا علی شاہ،قاری غلام اکبر،پروفیسر ولی محمد ،پروفیسر عبدالرحمن اویسی سمیت دیگر نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علماء نے کہا کہ اگرسعودی عرب اور حرمین شریفین پر جارحیت کی گئی تو پورا عالم اسلام متحد ہوکر اس کا مقابلہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کسی فرقہ وارانہ جنگ میں فریق نہیں بننا چاہئے لیکن سعودی عرب اور جغرافیائی سرحدوں کو خطرہ ہونے کی صورت میں افواج پاکستان کو جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے بھیجا جانا چاہئے۔سعودی عرب نے ہر مشکل مرحلے میں پاکستان کی مدد کی ہے اور پاکستانی قوم سعودی عرب کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں