پیف کی ایجوکیشن ووچر سکیم میں توسیع کا 14 واں مرحلہ لانچ

اتوار 29 مارچ 2015 16:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے مفت تعلیم کے منصوبے ایجوکیشن ووچر سکیم میں توسیع کا 14 واں مرحلہ لانچ کر دیا ہے اس حوالے سے بہاولپور ، خانیوال ، ڈیرہ غازی خان ، راجن پور اور مظفر گڑھ کے 120 نجی سکولوں کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے - معاہدہ شراکت پر دستخط کی تقریب ریجنل آفس ملتان میں منعقد ہو ئی-ڈائریکٹر (ایجوکیشن ووچر سکیم)ثمینہ نواز نے پیف کی جانب سے معاہدہ پر دستخط کئے- اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر شفیق احمد نے بتایا کہ ایجوکیشن ووچرسکیم میں توسیع کی بدولت مزید مستحق بچوں کو پارٹنر سکولوں میں میٹر ک تک مفت تعلیم کے لئے ووچرایشوکئے جائیں گے-اس طرح جنوبی پنجاب میں تعلیم کا اجالا پھیلے گا- ڈائریکٹر ثمینہ نواز نے کہا کہ فیصل آباد، سرگودھا ، پاکپتن ، شیخوپورہ اور میانوالی کے اضلاع سے منتخب ہونے والے پارٹنرسکولوں کے ساتھ معاہدہ شراکت پر دستخط کی تقریب 31 مارچ کو پیف کے ہیڈآفس لاہور میں منعقد ہو گی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں