2017ء کے اختتام تک توانائی کے متعددمنصوبے بجلی پیدا کررہے ہوں گے:شہبازشریف
حکومت کا ہر قدم توانائی بحران کے خاتمے کیلئے اٹھ رہا ہے ، ساہیوال میں کول پاور پلانٹس کے منصوبے پر تیزرفتاری سے کام جاری ہے چین کے حالیہ دورہ کے دوران توانائی اوردیگر شعبوں میں جاری اورنئے منصوبوں پر تیزرفتاری سے پیش رفت پر اتفاق پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے پاکستان کاپہلا اورسب سے بڑا 100 میگاواٹ کا سولر منصوبہ مکمل کرلیا ہے وفاقی اورپنجاب حکومت نے مل کرصوبے میں گیس سے3600میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے لگانے کا فیصلہ کیا ہے پاکستانی چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں،چینی صدر کے دورہ کے دوران متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائیگا:وزیراعلیٰ
اتوار 29 مارچ 2015 17:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت آج یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران پنجاب میں توانائی کے مختلف منصوبوں خصوصاً ساہیوال میں کول پاور پلانٹس کے پراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا اورساہیوال میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر تیزرفتاری سے پیش رفت پر اتفاق کیاگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے حصول کیلئے انتہائی سنجیدہ اورمخلصانہ اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ ساہیوال میں چین کے تعاون سے کول پاور پلانٹس کے منصوبے پر تیزرفتاری سے کام جاری ہے اورتیزرفتاری سے اس منصوبے پر کام کرتے ہوئے 2017ء میں مکمل کیا جائے گا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت روایتی ذرائع کے ساتھ قابل تجدید ذرائع سے بھی توانائی کے منصوبوں پر کام کررہی ہے ۔
چین کے حالیہ دورہ کے دوران توانائی اوردیگر شعبوں میں جاری اورنئے منصوبوں پر تیزرفتاری سے پیش رفت پر اتفاق کیاگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے پاکستان کاپہلا اورسب سے بڑا 100 میگاواٹ کا سولر منصوبہ مکمل کرلیا ہے اوراس منصوبے کا جلد افتتاح ہوگاجبکہ وفاقی اورپنجاب حکومت نے مل کرصوبے میں گیس سے 3600میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت گیس سے 1200میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ لگائے گی جبکہ وفاقی حکومت2400میگاواٹ کے منصوبے لگائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہر قدم توانائی بحران کے خاتمے کیلئے اٹھ رہا ہے اور2017ء کے اختتام تک توانائی کے متعددمنصوبے بجلی پیدا کررہے ہوں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستانی قوم چین کے صدر کے دورہ پاکستان کیلئے چشم براہ ہے۔چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے ملک سے اندھیرے دور کر یں گے۔ ساہیوال کول پاور پلانٹس کے منصوبے کیلئے کوئلے کی کراچی پورٹ سے ترسیل کیلئے نظام وضع کیا جارہا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئلے کی پاور پلانٹس تک ترسیل کے حوالے سے تمام متعلقہ محکمے تیز رفتاری سے ضروری اقدامات اٹھائیں ۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزارت ریلویز کوئلے کی ترسیل کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی نے ساہیوال کو ل پاور پراجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔چیف سیکرٹری پنجاب،وفاقی سیکرٹری / چےئرپرسن ریلویز،ساہیوال کول پاورپراجیکٹس پر کام کرنے والی چینی کمپنی کے عہدیداران،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی،جنرل مینجر ریلویز،نیپرا،این ٹی ڈی سی اورپورٹ قاسم اتھارٹی کے اعلی حکام کے علاوہ متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات کے پیش نظر صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری
لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد
وزیر بلدیات پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،لاہور ری ویمپنگ پلان میں پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا
لاہور، دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
کمشنر کی زیرِ صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے اطلاق وستھرا پنجاب کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
لاہور بورڈ سے منسلک ہونے کیلئے ہائی و ہایئر سیکنڈری سکولز و کالجز کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیرنے حلف اٹھا لیا،سیاست عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ،حافظ نعیم الرحمن
سوئی ناردرن کاگیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری، مزید 162 کنکشن منقطع، جرمانہ عائد
لاہورہائیکورٹ کی کامیاب امیدوارکے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست پر مدمقابل امید وار کو ترمیم ..
لاہورہائیکورٹ،سیاستدانوں کے نام پر سرکاری عمارتوں ،شاہراہوں ودیگر مقامات کو منسوب کرنے کیخلاف درخواست ..
پرویز الہی ٰکیخلاف دو مختلف مقدمات میں ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،سماعت دو مئی تک ملتوی
پراسیکیوشن دفتر میں کیسوں کا ریکارڈ گم کرنے پر دو کلرکوںکو ایک ایک سال سروس ضبطی کی سزا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت