پہلی خاتون وزیر اعظم شہیدبے نظیر بھٹو کے قیمتی زیورات نیلام کرنے کا فیصلہ،

3لاکھ ڈالر مالیت کا ہار،انتہائی قیمتی کڑا اور 2 بالیاں بھی شامل ہیں،حاصل رقم پاکستان اور سوئس حکومت کو ففٹی ففٹی ملے گی

اتوار 29 مارچ 2015 18:56

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) سوئٹزرلینڈ سے شائع ہونے والے عالمی شہرت یافتہ میگزین کی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سوئس حکومت کی طرف سے منی لانڈرنگ کیس کے دوران مبینہ طور پر قبضہ میں لئے گئے کروڑوں روپے مالیت کے زیورات نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق زیورات کے بارے میں اگر ملکیت کا دعویٰ نہیں کیا جاتا تو سوئس حکومت ان زیورات کو نیلام کرنے کا حق رکھتی ہے تاہم سوئس قانون کے مطابق ایسی اشیاء کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم دونوں حکومتوں میں تقسیم کی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ سوئس عدالت نے 1997 میں پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمات کے دوران مبینہ طور پر زیورات کوقبضہ میں لیا گیا تھاجن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ بے نظیر بھٹو کی ملکیت ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں