وفاق المدارس الشیعہ کی مجلس اعلٰی، عاملہ کے اجلاس کل جامعتہ المنتظر میں منعقد ہوں گے

اتوار 29 مارچ 2015 19:09

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مجلس عاملہ اور مجلس اعلٰی کا اجلاس کل بروز ( منگل ) جامعتہ المنتظرلاہور میں منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

جس میں قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی، علامہ شیخ محسن علی نجفی، علامہ حیدر علی جوادی، علامہ رضی جعفر،علامہ شیخ محمد حسن جعفری، علامہ رمضان توقیر، سابق سینیٹر علامہ جواد ہادی، علامہ محمد تقی نقوی، علامہ محمد حسین نجفی، اور مدارس دینیہ کے پرنسپل صاحبان شریک ہوں گے۔

اجلاس میں آئندہ چار سال کے لئے وفاق المدارس کے نئے مرکزی صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کریں گے۔ جس میں مدارس دینیہ کے نظام امتحانات،طلبا کی رجسٹریشن، حکومت اور اتحاد تنظیمات مدرس پاکستا ن کی قیادت کے درمیان ہونے والے مذاکرات پرلائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ 2.30بجے سہہ پہر دی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں