صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر چھتیں گرنے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ،پانچ بچوں اور دو خواتین سمیت 10افراد زخمی ،

ملک پارک میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ایک زخمی ہو گیا،چوہنگ میں چھت گرنے سے دو خواتین اور دو بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے ،شیراکوٹ کے علاقہ غوثیہ کالونی میں ہال کی چھت دوران مرمت گرنے سے تین بچے ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے

اتوار 29 مارچ 2015 19:17

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر چھتیں گرنے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ پانچ بچوں اور دو خواتین سمیت 10افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتالوں میں منتقل کر دیاگیا ۔صوبائی دارالحکومت کے علاقہ ملک پارک بلال گنج میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت دو افراد ملبے کے نیچے دب گئے ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122اور دیگر امدادی اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے اہل علاقہ کی مدد سے ملبے کے نیچے دبے افراد کو نکال کر میو ہسپتال منتقل کیا لیکن چھبیس سالہ مدیحہ جاں بحق ہو گئی ۔لاہور کے علاقے چوہنگ کی نئی آبادی جھنڈا چوک میں مکان کی چھت گرنے سے دو خواتین اور دو بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا ۔

زخمیوں میں نیامت اس کی بیوی سکینہ ، 11سالہ بیٹا جاوید ، 2سالہ بیٹی زینب ، 22سالہ ابوذر اور 70 سالہ نذیراں بی بی شامل ہیں ۔ شیراکوٹ کے علاقہ غوثیہ کالونی میں ہال کی چھت دوران مرمت گر گئی جسکے نیچے آکر 7سالہ بنیامین‘ 12سالہ نوید اور اور 12سالہ آزاد خمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں