88فیصد پاکستانی معدہ،68فیصد گلے کے امراض میں مبتلا ہونے کا انکشاف،

متاثرین میں بچوں کی تعداد میں اضافہ،دونوں امراض کے بڑھنے کی بڑی وجہ زہر آلود پانی کا استعمال ہے،ماہرین

اتوار 29 مارچ 2015 19:37

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) صحت کے حوالے سے رپورٹ شائع کرنے والے عالمی شہرت یافتہ ای میگزین ”مائی ہیلتھ“ نے اپنے تازہ شمارے میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں بچوں،خواتین ،بزرگوں سمیت نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد معدہ اور گلے کے شدید امراض میں جکڑی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 88فیصد پاکستانی معدہ کی مختلف مگر شدید بیماریوں میں مبتلا ہیں جبکہ68فیصد افرادگلے کے امراض میں مبتلا ہیں۔

رپورٹ میں انتہائی قابل ذکر امر یہ ہے کہ اس میں سکول جانے والے 8 سے 12 سال کے بچوں میں معدہ کی بیماریوں کو سب سے خطرناک قرار دیا گیا ہے جو آئندہ 15سالوں میں مختلف امراض کی شکل اختیار کر سکتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق دونوں امراض کے بڑھنے کی بڑی وجہ زہر آلود پانی کا استعمال ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر کے ترقی پزیر ممالک کا انتہائی اہم مسئلہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں