موجودہ نظام نے 18کروڑ انسانوں کو معاشی غلام بنا رکھا ہے،نجات کا واحد راستہ انقلاب ہے، مقررین ،
تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب ، 23 مسلم و غیر مسلم جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ، تقریب سے ڈاکٹر حسن محی الدین ،بیگم عابدہ حسین ،خرم نواز گنڈا پور،ڈاکٹر عابد عزیز،امجد شاہ و دیگر کا خطاب
اتوار 29 مارچ 2015 20:02
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام شادیوں کی 11ویں سالانہ اجتماعی تقریب میں مسلم و غیر مسلم 23 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ۔ تقریب کے مہمانان خصوصی چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین ،سنیئر سیاستدان بیگم عابدہ حسین ،مرکزی سیکرٹری جنرل PATخرم نواز گنڈا پور،پیر مہرہ شریف شہزادہ ہمایوں پیر زادہ نے دلہوں اور دلہنوں کو خصوصی تحائف دئیے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بیگم عابدہ حسین نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری اور تحریک منہاج القرآن انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کو سہارا دینا اور انکے دکھ سکھ کا ساتھی بننا سب سے بڑی انسانی خدمت اور عبادت ہے ،انہوں نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ سال 5بچیوں کی شادی کے اخراجات ادا کریں گی ۔(جاری ہے)
ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مساوات محمدی کو نافذ کرنے کا ایجنڈا رکھتے ہیں ۔
18کروڑ انسانوں کو موجودہ نظام نے معاشی اعتبار سے غلام بنا دیا ہے ۔پہلے ایک آقا ہوتا تھا جس کی غلامی سے نجات کیلئے پیسے درکار ہوتے تھے مگر موجودہ نظام کے تحت ہر شخص غلام ہے اور اس غلامی سے نجات کا واحد راستہ انقلاب ہے ،ایسے منصف معاشرے کا قیام چاہتے ہیں جس میں کسی کو سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسا ظلم کرنے کی ہمت نہ ہو سکے ۔ڈاکٹر طاہر القادری کا سیاسی فلسفہ صرف ایک جملے میں اس طرح سے بیان کیا جا سکتا ہے کہ جو حقوق اور انصاف اور سہولتیں صاحب حیثیت طبقات کو میسر ہیں وہی سہولتیں غریب خاندانوں کو بغیر مانگے دستیاب ہوں ۔ شادیوں کی اجتماعی تقریب منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے سامنے وسیع سبزہ زار میں منعقدہوئی ۔ پر وقار تقریب میں سیاسی،سماجی،دانشور شخصیات کے علاوہ شو بز کی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ہر دلہن کوڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان اور جیولری سیٹ کا تحفہ دیا گیا جبکہ ہر دولہا کو ایک گھڑی اور حق مہر کیلئے 5000/-روپے کا تحفہ دیا گیا ۔تقریب کے منتظم اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے سالانہ کاکردگی کی رپورٹ پیش کی اور فلاحی منصوبوں کے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا ۔ناظم منہاج القرآن علماء کونسل علامہ سید فرحت حسین شاہ کی سربراہی میں علمائے کرام نے ہر جوڑے کا نکاح علیحدہ علیحدہ پڑھایا جبکہ مسیحی جوڑوں کی شادی کی رسومات پاسٹر شاہد گل نے ادا کیں۔آنے والی ہر بارات کا استقبال پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے قائدین نے کیا۔1500سے زائد مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانے سے کی گئی ۔تقریب سے صاحبزادہ فیض الرحمان درانی،سیکرٹری جنرل PAT خرم نواز گنڈا پور،شیخ زاہد فیاض،سید امجد علی شاہ،ڈاکٹر عابد عزیز،شبنم ناگی ایڈووکیٹ،آمنہ بخاری،راضیہ نوید،جواد حامد اور پاسٹر شاہد گل و دیگرنے خطاب کیا ۔ ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے تمام دلہوں اور دلہنوں کو رشتہ ازواج میں منسلک ہونے پر مبارکباد دی اور انکے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تمام منتظمین کو اعلیٰ انتظامات پر مبارکباد دی ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری عوامی تحریک ،تحریک منہاج القرآن اور تمام کارکنان دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ہمیشہ مصروف کار رہیں گے ۔تحریک منہاج القرآن ہالینڈ کے صدر ڈاکٹر عابد عزیز نے کہا کہ اس خوشیوں بھری تقریب میں آ کر ہر سال ڈاکٹر طاہر القادری کی انسانیت کیلئے عملی کاوش کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔میں واپس ہالینڈ حقیقی خوشی لے کر لوٹوں گا ۔انہوں نے کہا کہ تقریب دیکھ کر بے ساختہ دعا نکلتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر طاہر القادری کو لمبی عمر اور صحت عطا فرمائے ۔تقریب کے اختتام پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے دعائے خیر کرائی اور جہیزدلہنوں کے سر پرستوں کے حوالے کیا گیامتعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
دیہی خواتین کی طرح خانہ بدوش خواتین میں نسوانی بیماریوں کی شرح زیادہ ہے تاہم انہیں آگاہی کی ضرورت ہے، ..
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز بخاری محکمہ جیل خانہ جات میں 41سال خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے
وزیر تعلیم پنجاب نے امتحانی شکایات سے آگاہی کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا
وزیرزراعت عاشق حسین کرمانی سے ڈائریکٹر سیلز ایشیا کن کمپنی سٹفین اوڈن کی ملاقات
بشریٰ بی بی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہیں ،فتنہ فساد پارٹی کو پروپیگنڈے کے علاوہ کوئی کام ..
چین کی آٹھ کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار، پاکستان کے پہلے آئی ٹی ..
کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا کا امتحانی مراکز ہالز لارنس روڈ کا دورہ
جی سی یو میں بائیو سائنسز کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو