اظہرعلی کو ون ڈے کپتان بنانے کا باقاعدہ آج متوقع

پیر 30 مارچ 2015 11:48

اظہرعلی کو ون ڈے کپتان بنانے کا باقاعدہ آج متوقع
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مارچ ۔2015ء ) ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیے جانے کا باقاعدہ اعلان آج متوقع ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق چیئرمین شہریار خان آج پریس کانفرنس کریں گے جس میں پاکستان ٹیم کے کپتان کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ سے واپسی کے بعد کوچ وقار یونس اور مصباح الحق نے چیئرمین پی سی بی کو رپورٹ جمع کرائی اور آئندہ کپتان کے لیے اظہر علی کے نام کی تجویز دی تھی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی کے نام پر اتفاق کر لیا گیا ہے اور باقاعدہ اعلان پی سی بی چیئرمین کریں گے ۔ قومی کرکٹر اظہر اب تک صرف 14 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر سکے ہیں ۔ انہیں ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ بھی نہیں بنایا گیا تھا جبکہ انہوں نے آخری ایک روزہ میچ جنوری 2013 میں کلکتہ کے مقام پر ہندوستان کے خلاف کھیلا تھا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں