ون ڈے سے ریٹائر ہونیوالے پاکستانی کھلاڑی شاہد خان آفریدی کو کرس گیل کا خراج تحسین

پیر 30 مارچ 2015 12:12

ون ڈے سے ریٹائر ہونیوالے پاکستانی کھلاڑی شاہد خان آفریدی کو کرس گیل کا خراج تحسین

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) کرس گیل نے ریٹائرمنٹ پر شاہد آفریدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کرکٹ میں ایک پرجوش کھلاڑی کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈین بیٹسمین اور پاکستانی آل راوٴنڈر میدان میں بولرز کیلیے دہشت کی علامت سمجھے جاتے ہیں، فلک بوس چھکوں کی وجہ سے خاص پہچان رکھنے والے ان دونوں کھلاڑیوں میں سے ایک آفریدی نے ورلڈکپ کے بعد ریٹائرہونے کا اعلان قبل ازیں کردیا تھا، یوں میگا ایونٹ کا کینگروز کیخلاف کوارٹرفائنل ان کا آخری میچ ثابت ہوا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کرس گیل نے آفریدی کے لئے کہا کہ آپ ایک پرجوش کرکٹر ہیں، جس نے دنیا بھرکے شائقین کوبھرپورتفریح فراہم کی، شائقین کرکٹ آپ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، میں ریٹائر منٹ پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، ہم آپ کی کمی شدت سے محسوس کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں